Get Alerts

فائیو جی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کا امکان

فائیو جی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری کا امکان

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (PTA) نے اعلان کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ 2026 کو کرائی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ بہتر کنیکٹیویٹی کے بغیر ڈیجیٹل پاکستان کا خواب ادھورا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فائیو جی کے نفاذ کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔

چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ مارکیٹ میں 40 ہزار روپے میں فائیو جی موبائل فون دستیاب ہیں اور کمپنیاں قسطوں پر فون فراہم کرنے کی سہولت بھی شروع کر رہی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عامر شہزاد نے کہا کہ دنیا کے 101 ممالک میں فائیو جی سروس لانچ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی 10 مارچ کو ہوگی، اور نئے اسپیکٹرم کے آنے سے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہونے والی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی۔

یہ اقدام ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے اور صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: