ٹرمپ پاکستان سے دوستی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے

ٹرمپ پاکستان سے دوستی ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے

واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان سے دوستی' ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن اوباما انتظامیہ کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ کے بھارت سے تعلقات زیادہ قریبی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی دوست ساجد تارڑ نے کیا ۔
وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے اگلے دن 21 جنوری کو ان کے اعزاز میں دیئے جانے والے ناشتے کے موقع پر بھی خطاب کریں گے۔اس موقع پر سابق امریکی صدور بھی اپنی بیگمات کے ساتھ موجود ہونگے۔
جہاں ساجد تارڑ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سورةفاتحہ کی تلاوت کریں گے۔ساجد تارڑ نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ میں نے قرآن کریم کی پہلی سورة کا انتخاب اس لیے کیا کیونکہ یہ دور صدارت کا آغاز ہے اور مجھے امید اور میری دعا ہے کہ آئندہ 4 برس سب کے لیے امن و خوشحالی کا پیغام لے کر آئیں۔ساجد تارڑ کے مطابق ایک پرعزم امریکی اور ایک پرعزم پاکستانی ہیں اور پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔