ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے،بارش اور برف باری کی وجہ سے موٹر ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر اسکے علاوہ پروازں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ موٹر و ے اور نیشنل ہائی وے کئی مقامات پر بند رہی ¾برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی ¾ موسم کا خوب لطف اٹھایا ¾ سکردو میں درجہ حرارت منفی بارہ اور کالام میں منفی آٹھ رہا ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان کئی علاقوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ¾ گلگت بلتستان ¾ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہری میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ملکہ کوہسار مری میں برف باری کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں شہری پہنچ گئے اور خوب لطف اٹھایا تاہم سیاحوں کی کثیر تعداد مال روڈ پر پھنس کر رہ گئی ¾ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی کثرت کے باعث ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہوا ہے ۔ حکام نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مشکلات سے بچنے کےلئے مری آنے سے گریز کریں۔
نیشنل ہائی وے پر بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا لاہور میں بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ¾ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہیگا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ¾ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند بھی پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، پشاور، بنوں ڈویڑن، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی اورملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 32 ملی میٹر ، اسلام آباد16،کامرہ10، مندی بہاﺅالدین07، راولپنڈی7، سرگودھا ایک، رسالپور11، مالم جبہ10، چراٹ7، پشاور9، دیر، پاراچنار2، بنوں،کالام اور سیدوشریف میں ایک، گڑھی دوپٹہ8، راولاکوٹ5، کوٹلی 4 اور مطفرآباد میں ایک ملی میٹر بارش جبکہ مالم جبہ میں 3انچ، راولاکوٹ اور کالام میں بھی برف باری ریکارڈ کی گئی۔