Get Alerts

نوجوان کو بے لباس کرکے رقص کرانے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار

 نوجوان کو بے لباس کرکے رقص کرانے کے الزام میں ایک ملزم گرفتار

جھنگ: جھنگ میں نوجوان کو بے لباس کرکے رقص کرانے کے الزام میں پولیس نے ایک ملزم کو   گرفتار   کر  لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق, جھنگ تحصیل احمدپور سیال کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں نوجوان کو بے لباس کرکے رقص کرانے کا واقعہ پیش آیا۔ نوجوان اختر علی کی دوستی ایک لڑکی سے تھی اور زمینداروں نے نوجوان اختر علی کو لڑکی سے دوستی کرنے کی سزا دی۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.