استعفوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں بٹ گئی

استعفوں کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں بٹ گئی

اسلام آباد: شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تو تحریک انصاف میں بھی استعفوں کی آواز زور پکڑنے لگی ۔جہانگیر ترین ، فواد چوہدری استعفوں کے حامی جبکہ شاہ محمود قریشی ، شیریں مزاری اور شفقت محمود استعفوں کے مخالف حتمی فیصلہ عمران خان کی دبئی سے واپسی پر ہوگا۔
شیخ رشید کی جانب سے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے اندر سے بھی استعفوں کی آوازیں آواز بلند ہونے لگیں ۔ اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں بٹ گئی ۔
،جہانگیر ترین اور فواد چوہدری گروپ کا موقف ہے کہ سینیٹ انتخابات سے قبل اسمبلیوں سے مستعفی ہونا سیاسی طور پر سود مند ہوگاجبکہ دوسری جانب شاہ محمود قریشی ، شفقت محمود اور شیریں مزار ی گروپ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مخالف ہے ۔عمران خان اسمبلیوں سے استعفیٰ کے معاملے پر اہم اجلاس بلائیں گے۔کپتان انیس جنوری کو دبئی جا رہے ہیں جہاں سے واپسی پر اسی معاملے پر اجلاس ہوگا۔
یاد رہے کہ عمران خان نے لاہور جلسے کے دوران بھی اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔