Get Alerts

سعودی عرب سونے کے ذخائر میں عرب دنیا میں پہلے نمبر پر

سعودی عرب سونے کے ذخائر میں عرب دنیا میں پہلے نمبر پر
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ریاض: 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب 323.1 ٹن گولڈ کا مالک بن گیا۔

سونے کے محفوظ ذخائر کے حوالے سے سعودی عرب عالم عرب میں اول اور دنیا بھر میں 14 ویں نمبر پر آگیا۔

الاقتصادیہ کے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر سعودی عرب کے پاس سونے کے محفوظ ذخائر پوری دنیا کے محفوظ ذخائر کا ایک فیصد ہوگئے۔