معطل بھارتی فوجی تیج بہادر کے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا

معطل بھارتی فوجی تیج بہادر کے بیٹے کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

دہلی : بھارتی فوج میں ناقص کھانے اورغیرانسانی رویے کی شکایت کرنے والے بھارتی فوجی تیج بہادر تو آپ کو یاد ہونگےانتہا پسند بھارت نے ان کو نوکری سے پہلے ہی نکال دیا تھا لیکن اب ان کے بیٹے کو بھی مبینہ طور پر موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج میں ناقص کھانے کی شکایت کرنے والے فوجی تیج بہادر کے بیٹے کو انتہا پسندہندؤں نے ان کے بیٹے کو مبینہ طور پر موت کی گھاٹ اتار دیا ۔ بھارتی فوج کے غیر انسانی رویے کا پردہ چاک کرنے کےخلاف روہت کو اہلخانہ کی غیرموجودگی میں مبینہ طورپر قتل کردیا گیا اہلخانہ کی غیر موجودگی میں مبینہ قتل کو خود کشی کو رنگ دیا جا رہاہے۔پولیس نے واقعے کو خودکُشی کا رنگ دینے کیلئے جائے وقوعہ پر پسٹل بھی دکھا دیا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فوجی تیج بہادر نے بھارتی فوجیوں کو دینے والے کھانے پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس کے بعدہٹ دھرم بھارت نے مرہم رکھنے کےبجائےتیج بہادر کو نوکری سے نکال دیا۔شاید غصہ ختم نہ ہوا کہ آج بیٹے کو بھی موت کےگھاٹ اتار دیا گیا۔