بھارتی جنگی بحری جہاز پر دھماکے ،متعدد فوجی افسر ہلاک 

3 die, several hurt in explosion onboard, INS Ranvir at Mumbai Dockyard, probe ordered

نئی دہلی :بھارتی جنگی جہاز کے اندرونی حصہ میں دھماکے سے نیوی کے تین افسران ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ جنگی بحری جہاز کے اندرونی حصہ میں ہوا ،ابھی تک دھماکہ کے اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکا ،اس لیے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کوئی تخریبی کاروائی ہوئی ہے ۔

انڈین نیوی کے مطابق آئی این ایس  رنویر جہاز کے اندرونی حصے میں دھماکے کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ 11 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ممبئی کے قریب نیول ڈاک یارڈ پر کھڑے بحری جہاز میں  دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔