پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، تماشائیوں کو چھکوں کے حوالے سے محتاط رہنےکی ہدایات جاری

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، تماشائیوں کو چھکوں کے حوالے سے محتاط رہنےکی ہدایات جاری
سورس: file

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے پاکستان کے خلاف سیریز میں چھکوں کے حوالے سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں باؤنڈریز خاص طور پر چھکے بہت زیادہ لگ رہے ہیں جس کے پیش نظر  تماشائی میچ کے دوران گیند پر نظر رکھیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ جیسے نیوزی لینڈ کے بلے بازفن ایلن نے پاکستان کیخلاف ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 16 چھکے مارے، اس لیے اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے والوں کو چوکس رہنا ہو گا کہ گیند پر دھیان رکھیں تاکہ گیند کہیں انکو ہی نہ لگ جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کو اس 5 میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کُن برتری حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں