منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے   اہم قدم، یورپ بھر میں اب 10 ہزار یورو سے زائد نقد ادائیگی نہیں کی جا سکے گی

منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے   اہم قدم، یورپ بھر میں اب 10 ہزار یورو سے زائد نقد ادائیگی نہیں کی جا سکے گی

سٹراسبرگ:منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے   اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔  یورپ بھر میں اب 10 ہزار یورو سے زائد نقد ادائیگی نہیں کی جا سکے گی۔

یہ بات یورپین پارلیمنٹ کے سٹراسبرگ میں جاری اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ معاہدے کے مطابق یورپ بھر میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے نگرانی اور پابندیوں کے یکساں قواعد ہوں گے۔

 یورپین پارلیمنٹ اور یورپین کونسل کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کیلئے یورپ بھر میں ایک ہی جیسے قوانین وضع کرنے اور ایک ہی رولز بک پر عمل کرنے کے حوالے سے معاہدے پر اتفاق ہوگیاہے۔فنانشل انٹیلیجنس یونٹس کو زیادہ با اختیار بنایا جائے گا جس کے تحت انہیں مشکوک رقوم کے مالکان کے بارے میں معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

 پروفیشنل فٹبال کلبوں پر بھی 2029 سے شفافیت کے قوانین لاگو ہوں گے جس کے تحت وہ اپنے صارفین کی شناخت کی تصدیق کرنے، لین دین کی نگرانی کرنے اور متعلقہ فنانشل انٹیلیجنس یونٹ کو کسی بھی مشکوک لین دین کی اطلاع دینے کے پابند ہوں گے ۔

مصنف کے بارے میں