فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا:راحت فتح

  فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا:راحت فتح

لاہور: گلوکار راحت فتح علی خان کاکہنا ہےکہ    فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا۔راحت فتح نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ    فروری سے ورلڈ ٹور شروع کر رہا ہوں، جنوبی افریقہ سے اس کا آغاز کروں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ہر سیاسی پارٹی کےلیے نغمہ گاؤں گا۔ بھارت کے ساتھ ثقافتی تعلقات بحال ہونے چاہئیں۔راحت فتح نے مزیدکہاکہ میری سابقہ مینجمنٹ کو ختم کردیا گیا ہے، اب ہمارے راستے جُدا ہیں۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اب میری مینجمنٹ این آر کے ہوگی، جس کی سربراہ میری بیگم ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا فن مجھے ہالی ووڈ، یو این او اور بین الاقوامی جامعات تک لے کر گیا۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بات کی وضاحت کردوں کہ مجھے کوئی مینجمنٹ آگے لے کر نہیں گئی۔ میرا فن ہی مجھے شہرت کی بلندیوں پر لے کر گیا۔

مصنف کے بارے میں