Get Alerts

سینیٹر شیری رحمان کا گل پلازہ آتشزدگی پر گہرے افسوس کا اظہار، متاثرین کے لیے فوری اقدامات کی اپیل

سینیٹر شیری رحمان کا گل پلازہ آتشزدگی پر گہرے افسوس کا اظہار، متاثرین کے لیے فوری اقدامات کی اپیل

اسلام آباد :سینیٹر شیری رحمان نے کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی افسردہ ہے اور وہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سینیٹر رحمان نے کہا کہ گل پلازہ میں تجارتی یونٹس کے جلنے سے تاجروں اور ملازمین کو شدید مالی نقصان اٹھانا پڑا، جو نہایت تشویشناک ہے۔

انہوں نے شہری عمارتوں میں حفاظتی انتظامات اور فائر سیفٹی نظام کی سنگین کمی کو اس حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا اور کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کو فوری ریلیف اور نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

سینیٹر رحمان نے زور دیا کہ شہری عمارتوں میں فائر سیفٹی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور حفاظتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور متعلقہ ادارے آتشزدگی کی وجوہات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں۔

ٹیگز: