روسی سپریم کورٹ نے مسیحی فرقے کو شدت پسند قرار دے دیا

روسی سپریم کورٹ نے مسیحی فرقے کو شدت پسند قرار دے دیا

ماسکو: روسی سپریم کورٹ نے ایک مسیحی فرقے کو شدت پسند قرار دینے کے ایک ذیلی عدالت کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

روسی سپریم کورٹ کے مطابق اس سال اپریل میں ملکی وزارت انصاف کی طرف سے یھوہ کے گواہان نامی مسیحی فرقے پر لگائی گئی پابندی حق بجانب تھی۔

اس فیصلے کے بعد روس میں اس فرقے کی تمام 395 شاخوں کو قانونی طور پر تحلیل کیا جا سکتا ہے اور ماسکو حکومت کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ اس فرقے کی روس میں تمام املاک ضبط کر لے۔

روس میں اس مسیحی عقیدے کے پیروکاروں کی تعداد ایک لاکھ ستر ہزار کے قریب ہے۔

مصنف کے بارے میں