Get Alerts

شوگر ملز کا چینی کے نئے سرکاری ریٹ کو ماننے سے انکار

 شوگر ملز کا چینی کے نئے سرکاری ریٹ کو ماننے سے انکار
سورس: فائل فوٹو

لاہور: آل پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے چینی کے نئے سرکاری ایکس ملز ریٹ 70 روپے فی کلو ماننے سے انکار کردیا۔

آل پاکستان شوگر ملزایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر خان کے مطابق حکومتی فیصلہ درست نہیں، چینی اس نرخ پرسیل نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ اس وقت ایکس ملز ریٹ 14 روپے ٹیکس کے بعد 95 روپے ہے اور یہ فیصلہ شوگر انڈسٹری اورکسانوں کےخلاف سازش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر ملز دیوالیہ ہوجائیں گی،  حکومت یہ فیصلہ تب کرتی اگر ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہوتی، یہ ممکن نہیں کہ مہنگے گنے سے بنی چینی سستی فروحت کریں۔ فیصلہ ایس ای سی پی اور آئین کی آزادنہ تجارت کی شق کےخلاف ورزی ہے۔