خبردار! گوگل پر اگر آپ نے یہ سرچ کیا تو۔۔۔آپ خطرے میں پڑسکتے ہیں!!!

خبردار! گوگل پر اگر آپ نے یہ سرچ کیا تو۔۔۔آپ خطرے میں پڑسکتے ہیں!!!

لاہور: گوگل نے عام افراد کی زندگی بہت آسان بنادی ہے،  بس آپ اپنا سمارٹ فون نکالیں اور گوگل پر جو چاہیں سرچ کریں، آپ کو ایک سوئی سے لے کر جہاز تک کی ہر معلومات دستیاب ہوں گی، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ سہولت آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ صارفین اگر نیچے دی گئی سات چیزیں گوگل پر سرچ کرتے ہیں تو انہیں لینے کے دینے پڑسکتے ہیں اور ذیل میں آپ کو ان سات چیزوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے۔ 

بم بنانے کا طریقہ

صارفین کو ہرگز گوگل سرچ انجن پر بم بنانے یا اس حوالے سے دیگر مواد کو سرچ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ آپ کے ملک کی سیکیورٹی ایجنسیز ایسے مواد پر نظر رکھے ہوتی ہیں۔ ایسا مواد سرچ کرنے سے آپ ان کی نظر میں آسکتے ہیں، جو کہ آپ کبھی نہیں چاہیں گے۔ 

اپنا نام

گوگل پر کوشش کریں کہ کبھی بھی اپنے نام کو سرچ نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی بہت سی پرانی تصویریں گوگل سرچ کرکے آپ کے سامنے لا سکتا ہے جوکہ اکثر اوقات آپ کو بہت سے پرانی تلخ یادیں یاد کروا سکتا ہے۔ 

کھٹمل

گھر میں کھٹمل ہونا ایک عام سی بات ہے اور اکثر لوگ اس کو ختم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی مدد لیتے ہیں۔ جہاں وہ نت نئے طریقوں سے کھٹمل سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن ٹھہریں! کیا آپ جانتے ہیں کہ گوگل پر آپ کو ایسا مواد کیوں سرچ نہیں کرنا چاہیے؟ جی تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر آپ گوگل پر بیڈ بگز (کھٹمل) سرچ کرتے ہیں تو یہ جان لیں کہ گوگل آپ میں یہ وہم ضرور ڈال سکتا ہے کہ آپ جہاں سو رہے ہیں اس بستر کے نیچے کھٹمل ضرور موجود ہیں۔

کھانے میں ملنے والی اشیاء

اکثر ریستورانوں میں کھانے کے اندر سے ایسی اشیاء نکل آتی ہیں جوکہ وہاں موجود افراد کے لیے انتہائی ناخوشگوار ہوتی ہیں۔ اس لیے آپ کو بھی ریستورانوں میں سے ملنے والی ایسی اشیاء کے بارے میں سرچ کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ چیزیں آپ کو ریستورانوں میں جانے سے دور کریں گی اور آپ اپنے پیاروں کے ساتھ باہر نکل کر کھانے پینے سے اجتناب برتنے لگیں گے۔ 

ترجمہ 

گوگل پر کوشش کریں کہ کسی مواد کا ترجمہ نہ کریں۔ خاص طور پر اگر آپ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں تو آپ کو گوگل کا سہارا لینے سے پرہیز کرنا ہوگا کیونکہ اکثر اوقات گوگل ترجمے میں بات کا مطلب بالکل ہی بدل دیتا ہے اور اس سے بات مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ 

بیماری کی علامات

اگر آپ گوگل پرخود کو لاحق کسی بیماری کے بارے میں سرچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنے خیال کو بالکل بدل لیں۔ ایسا کرنا آپ کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے۔ اگر گوگل پر آپ کسی بیماری کی علامات لکھتے ہیں تو لازمی نہیں کہ وہ علامات صرف آپ کو لاحق مسئلے میں ہوں۔ گوگل کسی سنگین بیماری کی تشخیص کرسکتا ہے اور ایسے میں اس بیماری کی ادویات کا استعمال آپ کی جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

مفت اینٹی وائرس ایپلی کیشنز اور سافٹ ویئرز

گوگل پر آپ کو نت نئے اینٹی وائرس سافٹ ویئرز اور ایپلی کیشنز دستیاب ہیں لیکن یہ لازمی نہیں ہے کہ یہ سب آپ کے فائدے کے لیے ہوں۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ان اینٹی وائرس یا سافٹ ویئرز کی آڑ میں کوئی ہیکر آپ کا قیمتی اور انتہائی نجی ڈیٹا ہیک کرلے۔ اس لیے مفت اینٹی وائرس کے لالچ میں نہ آئیں اور خود کو محفوظ رکھیں۔ 

مصنف کے بارے میں