الیکشن کا فیصلہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوان نسل الیکشن  کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی: شیخ رشید

الیکشن کا فیصلہ نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوان نسل الیکشن  کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی: شیخ رشید
سورس: File

راولپنڈی: شیخ رشید نے کہا کہ اگلے الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے۔  نوجوان کا ووٹ ہی کسی کا الیکشن بنائے گا اور کسی کا بگاڑے گا۔ 

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سپریم کورٹ 3 اہم کیسز کی سماعت کی ابتداء کرنے جارہی ہے جو پاکستان کی سیاست اور سیاست دانوں کا رخ موڑ سکتی ہے اور آنے والے دنوں میں سیاست پر  گہرےاثرات چھوڑ ہو سکتی ہے۔ یہاں تک کہ  نِت نئے سیاسی تجربات  میں رکاوٹ کا باعث بھی بن سکتی ہے ۔ 

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جب تک اسمبلیاں ٹوٹ نہ جائیں نگران حکومت آ  نا جائے الیکشن کمیشن تاریخ نہ دے دے الیکشن کا وقت پر ہونا یا وقت پر نہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایک دوسرے کو رسہ ڈال کر گلیوں اور بازاروں میں گھسیٹنے کی باتیں کرتے تھے اپنے کیسیز ختم کرانے کے لیے اکٹھے ہو گئے۔  جس طرح پنجاب اور کے پی کے میں نگران حکومتیں بنائیں گئیں،  جس طرح کراچی کا الیکشن ہوا اور  جو کچھ کشمیر گلگت بلتستان میں  کھیل کھیلا گیاوہ لحمہ فکریہ ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے ٹویٹ میں لکھا کہ اگلے الیکشن کا فیصلہ پاکستان کے نوجوانوں کے ہاتھ میں آگیا ہے اور وہ نوجوان نسل الیکشن  کے ساتھ ہاتھ نہیں ہونے دے گی۔  انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ نوجوان نسل  اتنے جوش و جذبے سے پولنگ بوتھ کی طرف جائے گی جس کا عقل کے اندھوں کو اندازہ نہیں ہے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ نوجوان کا ووٹ ہی کسی کا الیکشن بنائے گا اور کسی کا بگاڑے گا۔ ملک کے حالات اتنے سنگین اور گھمبیر ہو چکے ہیں کے تباہ حال معیشیت کو مستحکم جمہوریت کی ضروت ہے جب آٹا 160 روپے کلو چینی 150 روپے کلو  اور پیک آور میں بجلی کا بنیادی ریٹ 50 روپے ہوگا  تو لیپ ٹاپ بیچاره کیا کرے گا۔

مصنف کے بارے میں