پی آئی اے آفیسر ہوٹل ملازمہ پر جنسی حملے کے الزام میں کینیڈا میں گرفتار  

پی آئی اے آفیسر ہوٹل ملازمہ پر جنسی حملے کے الزام میں کینیڈا میں گرفتار  

ٹورنٹو : کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر پی آئی اے فضائی میزبان کو ملازمت سے معطل کردیا گیا۔ سینئر فلائٹ اسٹیورڈ محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسانی کے حوالے سے شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا تھا.

 کینیڈین پولیس نے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا کہا جب کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے محمد ادریس کو مبینہ طور پر آئندہ کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا۔

کینیڈا میں ائر لائن کے کنٹری مینیجر نے واقعہ کی ای میل ملنے پر اسٹیورڈ کو فوری طور پر معطل کرنے حکم جاری کردیا اور محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لیے پروازوں پر تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ محمد ادریس خان 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا تاہم اسٹیورڈ کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ متاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکایت پر ادریس خان کو معطل کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں