سانحہ 9 مئی  : پی ٹی آئی کے زیر حراست شرپسندوں کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل،اہم شواہد مل گئے 

سانحہ 9 مئی  : پی ٹی آئی کے زیر حراست شرپسندوں کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل،اہم شواہد مل گئے 

راولپنڈی : سانحہ 9 مئی سے متعلق مزید ہو شربا تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں۔شرپسندوں نے عسکری ہسپتال، ائر فورس بیس سرگودھا حتیٰ کہ عسکری تعلیمی اداروں کو بھی نہ بخشا۔ بیشتر تصاویر زیر حراست شر پسندوں کے موبائل فونز سے فرانزک کو دوران برآمد ہوئیں ۔چکدرہ قلعے پر حملے کے بعد پورے قلعے، ریکارڈ اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ شرپسندوں نے   پاک امارات ہسپتال کی عمارت کو نقصان اور ملحقہ اسٹینڈ بائے جنریٹر روم کو آگ لگا دی ۔بجلی منقطع ہونے سے ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مریض، وینٹیلیٹرز اور بچوں کے انکیوبیٹرز بھی بند ہو گئے۔سی ایس ڈی لاہور سے احتجاج کے بہانے لاکھوں روپے کیش بھی لوٹ لیا گیا۔ 

عسکری تاریخ اور جنگوں میں پاک فوج کی یونٹوں کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے پر دھاوا بول کر ریکارڈ بھی جلا دیا گیا ۔ لیفٹیننٹ سجاد عالم شہید کی یادگار پر تصویر کو جلا کر عمران خان زندہ باد لکھ دیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں