افواہیں اور خدشات دم توڑنے لگے، نواز شریف کی وطن واپسی حقیقت کا روپ دھارنے لگی

افواہیں اور خدشات دم توڑنے لگے، نواز شریف کی وطن واپسی حقیقت کا روپ دھارنے لگی
سورس: File

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے استقبال کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایات  جاری کر دیں۔  نواز شریف کی واپسی پر شاندار استقبال کا ٹاسک چیف آرگنائزر مریم نواز کو دے دیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی جانب سے نوز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر  تمام ڈویژنل صدور و جنرل سیکرٹریز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔  تمام سٹی صدور و جنرل سیکرٹریز اور یونین کونسل صدور و جنرل سیکرٹریز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ پارٹی کے تمام ونگز کے عہدیداروں کو بھی نواز شریف کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ تمام موجودہ اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ 

جبکہ مریم نواز ملک بھر سے آنے والی استقبالی ریلیوں کی نگرانی خود  کرینگی۔ 

پارٹی ذرئع کے مطابق  نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز  پرہجوم پریس کانفرنس میں کرینگی۔ 

مصنف کے بارے میں