Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس کو ایک لاکھ 40 ہزار پوائنٹس کی حد تک پہنچا دیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تجارت کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 140,122 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔

اس سے پہلے گزشتہ کاروباری روز میں بھی مارکیٹ نے 2,285 پوائنٹس کا اضافہ دیکھایا تھا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 38,665 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: