Get Alerts

ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل پڑ گئے

ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل پڑ گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ طبی معائنے کے نتائج پر وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کے آثار دیکھے گئے ہیں، جس کا معائنہ کیا گیا۔

کیرولین لیوٹ نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں، جو عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں پائی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق، صدر کی حالیہ تصاویر میں ہاتھ کی پشت پر معمولی نیل نظر آئے ہیں، جو بار بار ہاتھ ملانے اور سپرین کے استعمال کی وجہ سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی علامت ہو سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کے معمول کے دواؤں میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے سپرین شامل ہے، جو ان کی صحت کی دیکھ بھال کا ایک اہم حصہ ہے۔

یہ معائنہ صدر ٹرمپ کی عمومی صحت کی نگرانی کے تحت کیا گیا تھا اور اس کا مقصد ممکنہ طبی مسائل کی جلد تشخیص کرنا تھا۔

ٹیگز: