لاہور : لاہور میں کرایہ کی عمارتوں میں قائم سرکاری سکولوں کو بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی نے ایک انسپکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان سکولوں کا تفصیلی جائزہ لے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، سکول عمارتوں کا کرایہ نان سیلری بجٹ سے ادا کیا جا رہا ہے۔ انسپکشن کمیٹی، جس کی سربراہی ڈپٹی ڈی ای او شاہد علی اور وسیم بٹ کریں گے، اسکولوں میں اساتذہ، طلبا کی تعداد، تعلیمی معیار اور نتائج کا جائزہ لے گی۔
ناقص کارکردگی اور کمزور نتائج کی صورت میں ایسے اسکول بند کر دیے جائیں گے، اور ان کے اساتذہ و طلبا کو قریبی سرکاری اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا۔