راولپنڈی: لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی گئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں جانب سے دفاعی، صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
لیبیا کے کمانڈر کی آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار نے یادگار شہدا پر حاضری دے کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔