Get Alerts

لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

لاہور چڑیا گھر میں شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

لاہور : لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے تفریحی سہولتوں پر 50 فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور چڑیا گھر میں وزیٹرز کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ریپٹائلز ہاؤس اور فش ایکوریم کی 200 روپے کی ٹکٹ پر اب صرف 100 روپے وصول کیے جائیں گے، جبکہ ہالوورس، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی کی سہولتوں پر بھی 50 فیصد رعایت ہوگی۔

اگرچہ یہ سہولتیں فی الوقت مرمت اور صفائی کے باعث بند ہیں، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلد عوام کے لیے دوبارہ کھول دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چڑیا گھر کی ٹکٹوں میں یہ ڈسکاؤنٹ سی ڈبلیو ایم سی کی منظوری سے نافذ کیا گیا ہے۔ انٹری ٹکٹ اور پارکنگ فیس پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ٹیگز: