Get Alerts

ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل تیسرے ہفتے بھی بڑھ گئی

ملک میں مہنگائی کی شرح مسلسل تیسرے ہفتے بھی بڑھ گئی

کراچی :ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.38 فیصد بڑھ گئی ہے، جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح منفی 1.61 فیصد پر برقرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جن میں چکن، انڈے، ڈیزل، پٹرول اور لہسن شامل ہیں۔

دوسری جانب، 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے جن میں چینی، ٹماٹر، انڈے، دال چنا، دال مونگ اور آٹا شامل ہیں۔ ایل پی جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ٹیگز: