Get Alerts

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کے نرخ بڑھا دیے ہیں۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 44 پیسے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے اعلان کیا تھا کہ اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پندرہ روزہ بنیاد کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر میں توانائی کی قیمتوں پر پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پیٹرولیم سیکٹر میں بتدریج ڈی ریگولیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) عالمی منڈی کے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور نئی قیمتیں اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا کرے گی۔
 
 
 

ٹیگز: