Get Alerts

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر، وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

 ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز: قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر، وارم اپ میچ آج کھیلا جائے گا

ٹرینیڈاڈ :ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کی تیاریاں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ نے دوسرے روز بھی سخت پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، جہاں کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں میں اپنی مہارتوں کو نکھارنے پر توجہ دی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران قومی کرکٹرز نے فیلڈنگ اور سلپ کیچنگ کی خصوصی مشقیں کیں، جبکہ کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ پر بھی بھرپور محنت کی گئی۔

پاکستان ٹیم اپنا چار روزہ وارم اپ میچ آج شام 7 بجے کھیلے گی، جو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا اہم حصہ ہوگا۔

ٹیگز: