اسلام آباد:دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران متعدد افغان شہریوں سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ نے لتھوانیا اور بیلاروس کی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 71 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جن میں کئی افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ترک حکام نے شہر بولو میں 20 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ترک امیگریشن حکام کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی نقل مکانی روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔