Get Alerts

ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے، ملاتیا میں 5.0 شدت ریکارڈ

ترکیہ میں زلزلے کے جھٹکے، ملاتیا میں 5.0 شدت ریکارڈ

ملاتیا:ترکیہ کے مشرقی صوبے ملاتیا میں 5.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی  کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 20 منٹ پر آیا۔ زلزلے کا مرکز ضلع بطلغازی تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.59 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے جھٹکے ملاتیا کے علاوہ قریبی صوبوں الازیغ، آدی یامان، تونج ایلی اور شانلی عرفہ میں بھی محسوس کیے گئے۔
ترکیہ کی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی   حکام کے مطابق زلزلے کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اب تک کسی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

ترکیہ کے وزیرِ ماحولیات، شہری ترقی اور موسمیاتی تبدیلی مراد کورم نے کہا ہے کہ بطلغازی میں زلزلے کے بعد تمام متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اور صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ٹیگز: