Get Alerts

نیشنل سیونگز سکیموں کے منافع میں کمی، مختلف اکاؤنٹس کے لیے نئی شرحیں مقرر

 نیشنل سیونگز سکیموں کے منافع میں کمی، مختلف اکاؤنٹس کے لیے نئی شرحیں مقرر

اسلام آباد: حکومت نے نیشنل سیونگز سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
قومی بچت سے جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح 12.96 فیصد مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد کردی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر اب ماہانہ 960 روپے منافع دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے 6 ماہ کے لیے منافع کی شرح 11.2 فیصد جبکہ آخری 6 ماہ کے لیے 12.6 فیصد مقرر کی گئی ہے۔حکومت کے اعلامیے کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع کی شرح 12.96 فیصد کردی گئی ہے۔

ٹیگز: