Get Alerts

گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی اور ایمباپے آمنے سامنے، فیصلہ کن مرحلہ شروع

گولڈن بوٹ کی دوڑ میں میسی اور ایمباپے آمنے سامنے، فیصلہ کن مرحلہ شروع

میکسیکو :فٹبال ورلڈ کپ 2026: عالمی چیمپئن کے فیصلے کے ساتھ گولڈن بوٹ کے فاتح کا انتظار بھی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، جہاں ارجنٹینا کے لیونل میسی اور فرانس کے کیلیان ایمباپے کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

ورلڈ کپ کے 102 میچز مکمل ہونے کے بعد گولڈن بوٹ کی دوڑ صرف دو بڑے ناموں تک محدود ہوچکی ہے۔ میسی اور ایمباپے 8،8 گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹاپ اسکوررز کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔

فیفا قوانین کے مطابق اگر دو کھلاڑیوں کے گول برابر ہوں تو زیادہ اسسٹس کرنے والا کھلاڑی برتری حاصل کرتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں لیونل میسی کو معمولی سبقت حاصل ہے، کیونکہ ان کے نام 4 اسسٹس ہیں، جبکہ ایمباپے نے 3 مرتبہ ساتھی کھلاڑیوں کو گول کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

قطر ورلڈ کپ 2022 میں بھی دونوں کھلاڑی گولڈن بوٹ کی دوڑ میں نمایاں رہے تھے، جہاں فائنل میں ہیٹ ٹرک کے باوجود یہ اعزاز کیلیان ایمباپے نے حاصل کیا تھا، جبکہ لیونل میسی نے ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

اب ورلڈ کپ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ گولڈن بوٹ کے فاتح کا فیصلہ کریں گے۔ ارجنٹینا فائنل میں اسپین کا سامنا کرے گا، جبکہ فرانس تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گا۔

ٹیگز: