اسلام آباد: حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 918ملین ڈالرکے تین معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 918ملین ڈالرکے تین معاہدوں پر دستخط ہو ئے ہیں۔
مشیرخزانہ کے مطابق ، 400ملین ڈالر ریونیو کے شعبے کو ترقی دینے اور 400 ملین ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں خرچ ہوں گے جبکہ118 ملین ڈالر صوبوں کی آمدن کو بڑھانے پر خرچ کیے جائیں گے۔
We signed today three major #financing agreements worth US $ 918 Million between Government and the World Bank. These #agreements have become effective immediately.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) June 18, 2019
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جولائی کے وسط تک عالمی بینک سے مزید 7 معاہدے متوقع ہیں جن سے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے ملیں گے ۔