امریکی سٹنٹ مین ورلڈریکارڈ کے چکر میں جان گنوا بیٹھا

امریکی سٹنٹ مین ورلڈریکارڈ کے چکر میں جان گنوا بیٹھا

واشنگٹن، امریکی اسٹنٹ رائڈر ورلڈ ریکارڈ بنانے کے چکر میں زندگی گنوا بیٹھا، واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹنٹ رائیڈر ایلکس نے فٹبال گراؤنڈ جتنے فاصلے کو بائیک جمپ سے طے کرنا چاہا لیکن بدقسمتی سے وہ اس میں ناکام رہا۔

الیکس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایلکس نے 351 فٹ جمپ لگائی لیکن وہ بلندی سے ٹکرا کر گر گئے تھے اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

 رپورٹ کے مطابق حادثے کے بعد ایئر شو کی انتظامیہ نے فیس بک پر اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ اس جمپ سے ایلکس کے طبی اخراجات کی مد میں رقم جمع کی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ ہارول اسپتال لے جانے کے چند لمحوں بعد ہی دم توڑ گیا۔

حادثے سے قبل ایلکس نے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی 351 فٹ کی جمپ کے بارے میں پرجوش اور حوصلہ افزا ہیں، ایلکس کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا ایئر شو کیا کررہا ہے تاہم لوگوں سے اپیل ہے کہ مجھے سپورٹ کریں۔

 یاد رہے کہ ایلکس نے 12 مئی 2012 کو واشنگٹن کے رائل سٹی کے پیرس موٹرس پارس میں ریمپ سے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جو کہ 425 فٹ جمپ تھی۔