19 جون سیاہ فام امریکیوں کی قانونی غلامی کے خاتمے کی یاد کے طور پر منایا جائے گا

 19 جون سیاہ فام امریکیوں کی قانونی غلامی کے خاتمے کی یاد کے طور پر منایا جائے گا
سورس: file photo

واشنگٹن ، امریکا میں 19 جون کو قومی تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 جون سیاہ فام امریکیوں کی قانونی غلامی کے خاتمے کی یاد کے طور پر منایا جائے گا ۔ 

صدر بائیڈن نے’جونٹینتھ نیشنل انڈی پینڈینس ڈے‘ کے بل پر  دستخط کردیئے  جس کے بعد اسے قانون کا حصہ بنا دیا ہے جس کے تحت 19 جون کا دن پورے امریکا میں عام تعطیل کا دن ہو گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ قومی تعطیل 19 جون 1865 کے اس دن کی یاد میں ہو گی جب یونین سولجرز نے ٹیکساس میں سیاہ فام قیدیوں کے ایک گروپ کو مطلع کیا تھا کہ اب وہ آزاد ہیں۔

وفاقی سطح پر تعطیل کا بل امریکی ایوان نے گزشتہ دنوں ہی منظور کرکے صدر کو بھجوایا تھا۔