ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں، آنے والی حکومت کیلئے آگے کھائی پیچھے گھڑا ہے: شیخ رشید 

ڈار ناکام ترین وزیر خزانہ ہیں، آنے والی حکومت کیلئے آگے کھائی پیچھے گھڑا ہے: شیخ رشید 

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہے ۔ غریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکے ۔ترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہا اگرغریب کوووٹ کاحق مل گیا تو سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی ۔  حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار نےمعیشت کاجنازہ نکال دیا ۔ شہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگااُسےکان سے پکڑکرنکال دوں گا ۔ بلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعدآئی ۔  پاکستان کےتمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈار ناکام ترین وزیرخزانہ ہیں ۔ آنےوالی حکومت کےلیے آگےکھائی ہے پیچھےگھڑا ہے۔ Bپلان نامعلوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نے ہی خاندان میں سیاسی عہدےبانٹے ۔ ٹیکنوکریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں۔ 30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگا ۔ معیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہے ۔ بجٹ پروزیراعظم اوروزیرخزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا۔

مصنف کے بارے میں