جماعت اسلامی23 جون کو احتجاج کرے گی 

جماعت اسلامی23 جون کو احتجاج کرے گی 

لاہور: جماعت اسلامی نے23 جون کو احتجاج کا اعلان کیا ہے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے اعلان کیا ہے ۔ کراچی کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر 23 جون کو احتجاج کیا جائے گا۔ سراج الحق کے مطابق کراچی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کر دیا ہے۔


سراج الحق کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی والوں کا کہنا ہے بلاول بھٹو کی خواہش تھی کراچی کا میئر ایک جیالا ہونا چاہیے۔ انھوں نے الزام عائد ہے کہ ’یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے۔ سوا تین کروڑ کی آبادی پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ان کے مطابق ’بلاول بھٹو کہتا ہے کہ ہم نے ایک مذہبی جماعت کو شکست دی ہے۔

سراج الحق نے کہا وہ کراچی والوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کراچی کے حقوق اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں