کراچی: عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملے، جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2245 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 1925 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 7 ہزار 831 روپے کا ہوگیا ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 3378 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 300 روپے رہی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ اپنانے جیسے عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔