ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار گرفتار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار پی ایف میوزیم میں شادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے جہاں سے واپسی پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

گزشتہ سال 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے سامنے بانی ایم کیو ایم کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر فاروق ستار سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج تھا جس پر عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے تاہم اب پولیس نے تصدیق کی ہے کہ عدالتی حکم پر فاروق ستار کو گرفتار کرتے ہوئے تھانہ چاکیواڑہ منتقل کردیا گیا ہے۔ادھرفاروق ستار کی گرفتاری کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایم کیوایم کے عارضی مرکزپی آئی بی پہنچ گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے عارضی مرکزمیں  ہنگامی اجلاس ہور ہاہے۔ واضح رہے کہ آج ایم کیوایم پاکستان کا یوم تاسیس منعقد کیا جانا تھا۔