پی آئی اے کی پرواز سکھر ائیر پورٹ پر 55 مسافروں کو چھوڑ کراسلام آباد روانہ

پی آئی اے کی پرواز سکھر ائیر پورٹ پر 55 مسافروں کو چھوڑ کراسلام آباد روانہ

سکھر: پی آئی اے کا ایک اور انوکھا کارنامہ، سکھر ائیر پورٹ پر 55 مسافروں کو چھوڑ کر فلائیٹ اسلام آباد روانہ ہوگئی ، رہ جانے والے مسافروں نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ سکھر سے اسلام آباد کے لیے 125 افراد کی بکنگ کی گئی جبکہ بعد میں بوئنگ طیارے کی بجاے اے ٹی آر طیارہ بھجوا دیا گیا ،جو ستر مسافروں کو لے کر اسلام آباد روانہ ہوگیا ،مسافروں نے سکھر ایئرپورٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

مصنف کے بارے میں