محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ہفتے سے بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جو 5روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان اور بہاولپور میں بھی بارش کا امکان ہے۔ 
ہفتے کو اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ شمالی بلوچستان جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں آندھی اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں