لاہور: وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ایک ووٹ کم ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں نیوٹرل رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی حکومت اور اپوزیشن میں سے کسی کا ساتھ نہیں دے گی اور تحریک عدم اعتماد کے دن نیوٹرل رہے گی۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا قومی اسمبلی میں ایک ایم این اے ہے۔ مولانا اکبر چترالی این اے ون چترال سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے ۔