Get Alerts

سندھ ہاؤس حملہ، شیخ رشید کے حکم پر گرفتار ایم این ایز کو شہباز گل نے تھانے سے چھڑالیا

سندھ ہاؤس حملہ، شیخ رشید کے حکم پر گرفتار ایم این ایز کو شہباز گل نے تھانے سے چھڑالیا
سورس: File

اسلام آباد: سندھ ہاؤس پر حملے کے الزام میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے حکم پر گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے تھانے سے زبردستی چھڑالیا۔ 

سندھ ہاؤس پر حملے میں ملوث ایم این ایز کو چھڑا کر تھانے کے باہر گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جو لوگ عمران خان کے خلاف جائیں گے عوام کو ردعمل تو آئے گا۔ قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ گرفتار  ایم این ایز کو شخصی ضمانت رہا کرایا ہے۔ 

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے والے پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دو ارکان قومی اسمبلی عطاء اللہ اور فہیم خان کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیاہے۔ انہوں نے کہا صورتحال خطرناک ہو رہی ہے ایسا نہیں چاہیے تھا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری آئی جی اسلام آباد سے بات ہوئی ہے اور میں نے ان کو کہا کہ تمام کارکنوں کو گرفتار کریں ۔کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیں۔