Get Alerts

جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کرپشن کے الزام میں گرفتار

جنرل فیض حمید کے بھائی نجف حمید کرپشن کے الزام میں گرفتار

چکوال : سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی سابق تحصیلدار نجف حمید کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نجف حمید کو اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی عدالت سے گرفتار کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  نجف حمید اینٹی کرپشن چکوال کو مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھے۔ انہوں نے راولپنڈی سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی تھی۔

راولپنڈی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر  نجب حمید کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اینٹی کرپشن کی ٹیم انہیں لے کر چکوال کے لیے روانہ ہو گئی۔