عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام کیا ہوتا تو الیکشن میں مقابلہ ہوتا: شہباز شریف

عمران خان نے خیبرپختونخوا میں کوئی کام کیا ہوتا تو الیکشن میں مقابلہ ہوتا: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ شوکت خانم بنانے والوں نے کے پی میں کوئی ہسپتال نہیں بنایا، خیبرپختونخوا میں کوئی کام کیا ہوتا تو الیکشن میں صحت مند مقابلہ ہوتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میو ہسپتال میں سرجیکل ٹاور کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل ٹاوراسٹیٹ آف دی آرٹ ہے۔ ہسپتال میں جدید سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور الٹراساؤنڈ مشینیں ہیں، سرجیکل ٹاور میں 16 آپریشن تھیٹرز ہیں، برن یونٹ میں جدید مشین ہے جو یہ پتہ لگا لیتی ہے کہ مریض کتنے فیصد جلا ہوا ہے، ایسی مشینیں پاکستان میں کہیں اور نہیں ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ سلمیٰ ہائیک کا ’’کانز فلمی میلے‘‘ میں می ٹو مہم کا پرچار
 انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اور نج لائن میں 70 ارب سے زائد کی بچت کی ہے، جب سیلاب آیا تو ہم نے سوات میں بھی ایک ٹرسٹ ہسپتال بنا کر دیا۔ پشاور کے ہسپتالوں میں لیب یا مشینیں نہیں ہیں، وسائل کم اور مسائل بہت زیادہ ہیں۔ عمران خان کے الزامات پر انہیں نوٹسز بھجوائے تھے، ایک بھی نوٹس کا جواب نہیں ملا اور نہ وہ عدالت آئے۔ قوم کا مجرم ثابت ہوا تو مجھے جو چاہئے مرضی سزا دی جائے، عمران خان نے ایک ملین درخت نہیں لگائے ایک ملین جھوٹ بولے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل کیس، احد چیمہ کیخلاف اہم ثبوت ملنے کا دعویٰ
 شہباز شریف نے کہا کہ نیب ہو یا کوئی اور ادارہ، انصاف یا احتساب بلاتفریق ہونا چاہیے، قانون کی حکمرانی کو ہر کسی کو تسلیم کرنا چاہیے۔ چیئر مین نیب میرے خلاف ایک پیسے کی کرپشن ثابت کردیں، ملتان میٹرو میں میرے خلاف ایک بھی ثبوت لے آئیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں