موجودہ حکومت میں ترجمانوں کے نام پر پاٹے سپیکر زیادہ ہیں،رانا ثنااللہ

موجودہ حکومت میں ترجمانوں کے نام پر پاٹے سپیکر زیادہ ہیں،رانا ثنااللہ


  فیصل آباد:  مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق وزیرقانون راناثنااللہ  نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں ترجمانوں کے نام پر پاٹے سپیکر زیادہ ہیں جن کا شور زیادہ اور کارکردگی زیروہوتی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میاں شہباز شریف کا''سوفٹ ویئر'' بہترین ہے شیخ رشید کسی بھی وقت چیک کر سکتے ہیں۔پنڈی کاشیطان سیاست میںنہیں گلیوںمیں جھاڑوپھیرنے والاہے،2سال میں تحریک انصاف کی حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکی۔

31 جولائی کے بعد بھی یہ لوگ آنیاں جانیاں ہی دکھاتے رہیں گے،آٹاچینی سکینڈل میںاربوںروپے کی ڈکیتی میںوزیر اعظم سمیت ان کی ٹیم بے نقاب ہوچکی ہے۔قانون نافذکرنے والے ادارے انہیں کل طلب کریں تواگلے دن ان کی حکومت پر جھاڑو پھر جائے گا ۔ جو حکومت خود گرنے کے لئے تیار ہو اور کارکردگی صفر ہو بھلا اپوزیشن اسے سیاسی شہید کیوں بنائے گی؟۔  

انہوں نے کہاکہ حکمران ٹولے کاکورونا کی بجائے صرف اپوزیشن کی طرف رخ ہے عوام بھوک سے مریں یاکوروناسے انہیں اس سے کوئی دلچسپی نہیں نہ ان سے معاشی بحران کنٹرول ہوسکتا ہے نہ کورونا ۔

حکمران عیدیا31جولائی کے بعدکوئی نیاکام نہیں اس طرح کے کام2سال سے کررہے ہیں ان سے اپوزیشن توکیاپوری قوم کو بہتری کی توقع نہیں، مسلم لیگ ن کے ایک درجن سے زائدارکان کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات میں سے ایک بھی سچ ثابت نہیں ہو سکا، فیصلوں میں لکھے گئے الفاظ حکمرانوں کے لئے ڈوب مرنے کے مترادف ہیں اس کے باوجود24گھنٹے جھوٹ اورالزام تراشی کی سیاست کرکے عوامی حمایت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔

  پی ٹی آئی نہ پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی نہ حکومت کرنے کے قابل ثابت ہوسکی ہے ، عمران خان مسلم لیگ ن کی مقبولیت اورمیاں نوازشریف سے خوفزدہ ہیں اس لئے پہلے ''ماسی مصیبتے اوراب اس کے بھانجے تماشے لگارہے ہیں۔ حکومت کے ایجنڈے میں معاشی استحکام نہیںصرف جھوٹ اورالزام شامل ہے ۔