اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر ٹیکس عائد

اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر ٹیکس عائد
کیپشن: اندرون ملک فضائی ٹکٹ پر ٹیکس عائد
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک بھر کیلئے فضائی سفر کرنے والوں کیلے بری خبر یہ ہے کہ سول ایوی ایشن نے ٹکٹ کے قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹ پر 600روپے کےنئے ٹیکس عاید کیے ہیں۔ سول ایوی ایشن نے پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر بھی 600 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ 17 مئی سے پہلے خریدے گئے ٹکٹ پر سفر سے پہلے اضافی 600 روپے لئے جائیں گے۔

ٹکٹ پر سو روپے سیکورٹی فیس اورپانچ سو روپے ایمبارکشن فیس لی جائے گی۔17 مئی کے بعد خریدے گئے ٹکٹ میں اضافی ٹیکس شامل ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے فضائی ٹکٹ پر 600 روپے کا ٹیکس لگانا ناانصافی ہے اور پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ پر اضافی چارجز کیسے لگائے جا سکتے ہیں۔