Get Alerts

دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، آرمی چیف کے شکر گزار ہیں: صدر آصف علی زرداری

دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھ سکتے ہیں، آرمی چیف کے شکر گزار ہیں: صدر آصف علی زرداری

گوجرانوالہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی افواج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت آج ہم دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آرمی چیف کے شکر گزار ہیں جن کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور بااعتماد انداز میں اپنے دشمنوں کا سامنا کر رہا ہے۔

صدر زرداری نے یہ بات گوجرانوالہ کنٹونمنٹ میں افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا "میرا سلام اور مبارکباد آپ سب جوانوں تک پہنچے۔ شہداء سرخرو ہیں، اگر یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، اگر یہ نہ ہو تو کچھ بھی نہیں۔"
انہوں نے کہا کہ اللہ نے آپ کو کامیابی دی اور آپ نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی افواج دشمن کے ہر وار کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ صدر کا کہنا تھا کہ "بھارت کو اب اچھی طرح معلوم ہو چکا ہو گا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستانی قوم اپنی جان و مال قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔ ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں۔"
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ایک قوم، ایک ملک اور ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے، اور کوئی بھی غیرت مند پاکستانی دشمن کی غلامی قبول نہیں کرے گا۔

ٹیگز: