Get Alerts

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس مقابلے میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز اسکور کیے۔


ملتان کی جانب سے یاسر خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 25 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ طیب طاہر نے 36 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہد عزیز نے بھی اپنی 14 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مضبوط سہارا دیا۔


کوئٹہ کے باؤلرز کی جانب سے عثمان طارق سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے، جنہوں نے 32 رنز کے عوض 3 قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ محمد وسیم، فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 
 

ٹیگز: