Get Alerts

 حکومت کی معاشی پالیسیاں مسترد، ’قومی حکومت‘ کی تشکیل کا مطالبہ:قومی یکجہتی کانفرنس کا اعلامیہ جاری

کراچی :نیشنل ڈائیلاگ کونسل (NDC) کے زیرِ اہتمام کراچی میں ’قومی یکجہتی کانفرنس‘ منعقد ہوئی، جس میں ملک کی تمام ممتاز جمہوری اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی صورتحال سمیت شدید مہنگائی، بدامنی اور حکمران اتحاد کی مبینہ بدعنوانی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس کے اختتام پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی گئی ۔
اعلامیے میں حکومت کی پٹرولیم پالیسی کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے بعد سے حکومت نے پٹرولیم کمپنیوں اور ریفائنریوں کو فائدہ پہنچا کر اربوں روپے کا ناجائز منافع کمانے کا موقع دیا، جس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔ قرارداد کے مطابق، پاکستانی عوام اس وقت پورے جنوبی ایشیا میں سب سے مہنگا پٹرول، ڈیزل، بجلی اور گیس خرید رہے ہیں۔ پٹرول پر 35 فیصد اور ڈیزل پر 18 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔
قرارداد میں وزیر اعظم شہباز شریف کے چار سالہ دور کو معاشی طور پر تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے، سب سے زیادہ ٹیکس لگائے اور عوام کی حقیقی آمدنی میں کمی کی۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی موجودگی میں معاشی ترقی اور عوامی فلاح ممکن نہیں۔
کانفرنس نے مؤقف اپنایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب خارجہ اور سکیورٹی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے بڑی آئینی اصلاحات ضروری ہیں، جن میں بااختیار مقامی حکومتیں، چھوٹے صوبے، این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم اور کرپشن کا خاتمہ شامل ہے۔
شرکاء نے زور دیا کہ ملکی بحرانوں کے حل کے لیے سیاسی تناؤ کو کم کیا جائے، بیمار سیاسی قیدیوں کو فوری طبی امداد دی جائے اور ملک میں ایک ’قومی حکومت‘ تشکیل دی جائے جو بنیادی اصلاحات کے بعد ملک میں شفاف، غیر جانبدار اور منصفانہ انتخابات کی راہ ہموار کرے۔

ٹیگز: