بحیرہ روم میں مزید ساڑھے تین سو مہاجرین لاپتہ

بحیرہ روم میں مزید ساڑھے تین سو مہاجرین لاپتہ

نیویارک : گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بحیرہ روم میں 3 سو سے زائد مہاجرین کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق اس دوران بحیرہ روم میں آ کر کم از کم4 کشتیاں غرق ہوئی ہیں اور ان حادثوں میں پناہ کے تقریباً 340 متلاشی افراد لاپتہ ہیں یا پھر سمندر برد ہو چکے ہیں۔
اس طرح رواں برس کے دوران بحیرہ روم میں لاپتہ یا ڈوب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ برس 3 ہزار 700سے زائد افراد بحیرہ روم کی نذر ہوئے تھے۔